پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے کفریہ طاقتیں ایک ہوچکی ہیں‘مسلمان زندگی کے اصل مقصد کو فراموش کرنے کی بجائے اپنے آپ میں آگے بڑھنے کی جستجو پیدا کریں،

جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب

جمعہ 21 نومبر 2014 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کفریہ طاقتیں ایک ہوچکی ہیں۔ خیر اور شر میں معرکہ روز اول سے جاری ہے۔ باطل قوتوں کی ہمیشہ کوشش رہی ہیں کہ کہیں ان کے باطل نظریات دنیا سے ناپید نہ ہوجائے۔ یہی وجہ ہے کفریہ طاقتیں مسلمانوں کو اپنے بچاؤ کے سامان سے غافل کرنا چاہتی ہیں۔

مسلمان زندگی کے اصل مقصد کو فراموش کرنے کے بجائے اپنے آپ میں آگے بڑھنے کی جستجو پیدا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد نمرہ نارتھ ناظم آباد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ اسلام کے عالمگیر پیغام کو روکنے کے لیے ہر طرح کی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

(جاری ہے)

لیکن آزمائشوں پر صبر کی بدولت دنیائے کفر کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں۔ دشمنان اسلام جان لیں کہ شہادتیں مسلمانوں کے لیے نقصان نہیں ہے، عزم و حوصلہ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادات اور نیکی میں سبقت لے جانا اہل ایمان کا شیوہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان اعمال کو پسند کرتا ہے جو اگرچہ قلیل ہو لیکن اس پر دوام اختیار کیا جائے۔

بہترین صلہ پانے کے لیے خالص اللہ کی بندگی اختیار کی جائے۔ جنوں اور انسانوں کی تخلیق کا مقصد صرف اللہ کی عبادت ہے۔ اللہ کی نعمتوں پر شکر بجا لانے سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو مزید نعمتوں سے سرفراز فرماتا ہے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ اسلامی تاریخ مسلمانوں کی جرأت و بہادری سے مرتب ہوئی ہے۔ ایمان باللہ اور جہاد فی سبیل اللہ مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے۔ اللہ نے فتوحات کے سلسلے جہاد کے ساتھ جوڑے ہیں۔ منزل تک پہنچنے کے لیے سوچ و فکر میں پختگی کی ضرورت ہے۔ غلبہ اسلام کے لیے جدوجہد دنیا و آخرت میں مسلمانوں کے لیے عزت و وقار کا سبب بنے گا۔

متعلقہ عنوان :