واہگہ بارڈر پر حملے کرنے والوں نے ثابت کردیا وہ پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں‘ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،

جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ عباس کمیلی کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 21 نومبر 2014 20:20

حیدرآباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر پر حملہ کرکے دہشت گردوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان کے دشمن ہیں‘ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے‘ علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر پر پریڈ کے اختتام پر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے‘ دہشت گردوں نے واہگہ بارڈر پر حملہ ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز نے حملے کے باوجود پریڈ اور پرچم کی تبدیلی کا سلسلہ منسوخ نہیں کیا جس سے دہشت گردوں کا منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے‘ انہوں نے کہا کہ کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلایا جانا انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ اسلام میں کسی ملزم کو جرم ثابت ہونے سے پہلے سزا دینے کا کوئی تصور نہیں ہے‘ علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے‘ حیدرآباد پولیس سید محسن جعفری اور حسن مجتبیٰ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں اب تک ناکام ہے‘ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :