متاثرین تھر کی بحالی کیلئے کام کرنے والی تنظیمیں قابل ستائش ہیں، سرکاری اعزاز سے نواز ا جائے ، ایم آر پی

جمعہ 21 نومبر 2014 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) تنظیم محب وطن روشن پاکستان( ایم آر پی) کے سیکریٹری جنرل راجہ محمد انور ایڈوکیٹ نے تھر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر کی خراب حالت کے اصل ذمہ دار تھر کی عوام کے منتخب عوامی نمائندے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متاثرین تھر کی بحالی کیلئے کام کرنے والی تمام غیر سرکاری تنظیمیں قابل ستائش ہیں ان تمام این جی اوز کو سرکاری اعزاز سے نواز ا جائے اور ایسے اقدامات کئے جائے کہ مستقبل میں تھر کی عوام قحط سالی کا شکار نہ ہو ، اور نہ ہی کوئی بچہ علاج و معالجے کی سہولت سے محروم ہو انہوں نے کہا کہ متاثرین تھر کی بحالی کیلئے مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر حصہ لیں آج کا دیا کل آپ ہی کے کام آئیگا۔

متعلقہ عنوان :