Live Updates

ڈی سی اسلام آباد کی پی ٹی آئی کے علی نواز اور کیپٹن حسن بلال سے ملاقات ریڈ ایونیو کا معائنہ کیا، باضابطہ بات چیت (کل) متوقع

جمعہ 21 نومبر 2014 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے درمیان 30 نومبر کے دھرنے کی جگہ کے تعین اور سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی چوک میں غیر رسمی بات چیت، ڈی سی اسلام آباد مجاہد شیردل کی پی ٹی آئی کے علی نواز اور کیپٹن حسن بلال سے ڈی چوک دھرنے میں ملاقات، ڈی سی نے مجوزہ ڈی چوک پر پریڈ ایونیو کا معائنہ بھی کیا، باضابطہ بات چیت (کل) ہفتہ کو متوقع ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعہ کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور ڈی سی اسلام آباد کے درمیان ملاقات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو فاطمہ جناح پارک اور کشمیر ہائی وے پر 30 نومبر کو جلسہ کیلئے متبادل جگہ فراہم کرنے کی آفر کی جسے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے مسترد کر دیا اور اصرار کیا کہ وہ ہر صورت ڈی چوک میں ہی جلسہ کریں گے، جس کے بعد ڈی سی نے مجوزہ جلسہ گاہ کا معائنہ بھی کیا تاہم مقامی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے راہنماؤں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا (کل) ہفتہ کو باضابطہ بات چیت متوقع ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات