صوبے میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا پہلا پلانٹ سالٹ رینج میں لگایا جائیگا‘محمد شاویز خان

جمعہ 21 نومبر 2014 20:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہصوبے میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا پہلا پلانٹ سالٹ رینج میں لگایا جائے گا ،معاہدے کے تحت چین کی کمپنی سالٹ رینج میں ِ300میگاواٹ کے منصوبے کو کم سے کم مدت میں مکمل کرے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کی کمپنی کول پاور پلانٹ کے منصوبے پر تیزرفتاری سے عملدرآمدکرے گی۔

چینی کمپنی سالٹ رینج میں جدید مائننگ کے ذریعے مقامی کوئلہ بھی استعمال میں لائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چین کی کمپنی کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔توانائی کے بحران کے خاتمہ کے ہر سطح پر اقدامات ہورہے ہیں اور حکومت کو عوامی مشکلات کا علم ہے ۔تو انائی کے بحران قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے تاریخی معاہدے ہوئے ہیں۔

چین نے ایک بار پھر دوستی کا بھرپور حق ادا کیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت چین کے ساتھ طے پانے والے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور ان منصوبوں پر عملدرآمد سے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :