Live Updates

علی بابا چالیس چوروں سے مفاہمت کر کے عمران خان کو کامیاب دھرنے اور جلسے پر مجبور کر دیا ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے مستعفیٰ عہدیدار انور گجر ،رزاق باجوہ کا مشترکہ بیان

جمعہ 21 نومبر 2014 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے مستعفیٰ عہدیدار انور گجر ،رزاق باجوہ نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے علی بابا چالیس چوروں سے مفاہمت کر کے عمران خان کو کامیاب دھرنے اور جلسے پر مجبور کر دیا ہے علی بابا چالیس چوروں سے مفاہمت سے پہلے سندھ سمیت ملک بھر کے عوام کی امیدیں نواز شریف سے وابستہ تھیں لیکن نواز شریف نے تو خود علی بابا چالیس چوروں لٹیروں قاتلوں کے سہارے پر جینے اور بے ساکیوں پر چلنے کی امیدیں کر لیں ہیں جن میں علی بابا چالیس چوروں لٹیروں قاتلوں اور ملک و عوام کے دشمنوں سے بے راز اور سان کے عذاب سے نجات کے لیے نواز شریف کو سندھ سمیت ملک بھر کے عوام نے ووٹ دیئے تھے آج نواز شریف وزیر اعظم بنے کے بعد خود ان کے محافظ بن کر انہیں نہ صرف تحفظ دے رہے ہیں بلکہ ان کے گناہوں اور کرپشن کو بھی چھپا رہے ہیں عوام نے (ن) لیگ کو ووٹ ملک کے درپیش برائیوں سے چھٹکارے اور ماضی کے نا اہل حکمرانوں سے نجات کے لیے دیا تھا نہ کہ ان سے مفاہمت اور مک مکا اور ان کے نقش قدم پر چلنے کے لیے نہیں اس کے بعد اب عوام نواز شریف سے مایوس ہو کر عمران خان کو اپنا نجات نا ہندہ سمجھتے ہیں اور ان کے ریکارڈ توڑ جلسے اس بات کا ثبوت ہیں انور گجر ،رزاق باجوہ نے کہا کہ نواز شریف زرداری سے مفاہمت کر کے نہ صرف پارٹی کا ووٹ بینک ختم کیا بلکہ (ن) لیگ سندھ کو بھی مفاہمت کی نظر کر کے قربانی کا بکرا بنا دیا اپنے سچے مخلص بہادری و جان دینے اور نچہاور کرنے والے ساتھیوں کو بھی مکمل طور پر نظر انداز کر کے اپنے آپ سے دو کر کے ان سے انتقام لیا ہے،نواشریف اور زرداری سے مفاہمت کر کے(ن) لیگ سندھ کے جیتے ہوئے امیدواروں کو ناصرف ہروادیا بلکہ(ن) لیگ کے مخالفوں کو اپنے سچے ساتھوں کے خلاف کھل کھلا انتقامی کارروائیوں کا لائیسنس جاری کیا گیا وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ہم یہ ضرور پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کیا یہی ہے سچائی ،محبت وفاداری کاصلہ؟ نوازشریف سے تو کسی نے بھی غداری نہیں کی بلکہ انہوں نے خود اپنے سچے مخلص ساتھیوں سے بے وفائی کر کے انہیں چھوڑ دیا ہے،نوازشریف کو اپنے لوگوں کے زخموں پر مرہنم رکھنے کے بجائے انہیں گلے لگانا چاہئیے تھا لیکن انہون نے اقتدار میں آنے کے بعد انہیں مزید زخم دیکر ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام سرانجام دیا ہے(ن)لیگ سندھ کے کارکنان آج بھی دربدر ان اور ان کی آواز فریاد سننے والا میدان میں موجود ہی نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات