لیاقت بلوچ ودیگر کاسی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعہ 21 نومبر 2014 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ،نائب امیر اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات میں مجیب الرحمٰن شامی کوصدر،ڈاکٹرعبدالجبار خٹک کوجنرل سیکرٹری اورالیاس شاکرکوسینئر نائب صدرسمیت دیگرمنتخب عہدیدران واسٹیڈنگ کمیٹی کے ممبران کومبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ملک میں آزادی صحافت،نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اور مظلوم عوام کی داد رسی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :