تحریک تکمیل پاکستان سے قائداعظم کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا چاہتے ہی،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی

جمعہ 21 نومبر 2014 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ایک بار پھر تاریخی مقام مینار پاکستان سے تحریک تکمیل پاکستان کا آغاز کرکے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اورشہداء کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہاکہ جماعت اسلامی ملک واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جوملک کو موجودہ بحران سے نکالنے اورعوام کو مہنگائی،بیروزگاری،کرپشن سمیت مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ جماعت اسلامی ہی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے پاس اہل ودیانتداروعوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار قیادت موجود ہے۔

جماعت اسلامی کھولے دعوے نہیں عملی اقدامات بھی کرکے دکھاتی ہے کراچی کے سابق میئر عبدالستارافغانی ،نعمت اللہ خان سے لیکرسراج الحق کا ملک وملت کیلئے کرادارواقدامات واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات یااپنی تجوریاں بھرنے کی بجائے کفایت شعاری،سادگی ،میرٹ اورصرف عوامی مفاد کو سامنے رکھا،اب بھی عوام نے خدمت کا موقع دیاتو یہی دیانتدار قیادت خدمت ۔

،دیانت وامانت کے ساتھ ملک وقوم کی تقدیر بدل دے گی۔ مینار پاکستان پرہونے والے اجتماع عام کے ملکی سیاست میں گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔سندھ کے عوام ماضی کی طرح سراج الحق کی تحریک تکمیل پاکستان میں ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان ہی دراصل خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے جس کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :