امریکی جاسوسی طیارے کے مزائل حملے کی شدید مذمت،نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان

جمعہ 21 نومبر 2014 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان ( این ایف ایچ آر پی) کے چیئرمین اسلم خان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں گھر پر امریکی جاسوسی طیارے کے داغے گئے مزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد امریکہ کے ڈرون حملوں کا تسلسل سے جاری رہنا امت مسلمہ کیلئے چیلنج ہے اور جب تک مسلم امہ متحد و منظم نہیں ہو گی اسوقت تک امریکہ کی غنڈہ گردی بند نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ تمام عالمی استعماری قوتیں امریکہ کی پشت پر ہیں اور ان قوتوں نے امریکہ کو کھلی غنڈہ گردی کا لائسنس جاری کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں امریکہ کی غنڈہ گردی کی وجہ سے پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کارروائیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :