کراچی پولیس کا مقابلے کے دوران 5 جرائم پیشہ افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ

جمعہ 21 نومبر 2014 20:11

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے کے دوران 5 جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایس ایس پی سٹی کے مطابق لیاری میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوگئے جو 70 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھے، مارے جانے والوں میں فیض لالہ اورنگی، ندیم جاپان، یونس مادی، نعیم کالو شامل ہیں جنہیں اطلاع ملنے پر مقابلے کے دوران ہلاک کیا گیا۔ دوسری جانب انچارج سی آئی ڈی مظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ چنیسر گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جو ہیڈ کانسٹیبل سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :