وزیر اعلی کی ہدایت پر لیاری کے 300 نو جو انو ں کو لیدر ٹیکنالو جی میں مفت تربیت ‘ٹرانسپو رٹ کی سہو لت اور وظیفہ دیاجا ئیگا،

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی

جمعہ 21 نومبر 2014 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے وژن اور خصوصی ہدایت پر لیا ری کے 300 نو جوانوں کو جدیدتقاضوں سے اہم آہنگ اور ٹیکنا لو جی میں مفت تربیت ،ٹرانسپو رٹ کی سہو لت فراہم کی جا ئیگی ،جبکہ کو رس کے دوران انھیں وظیفہ بھی فراہم کیا جا ئیگاجس کا اہتمام بینظیر بھٹو شہید ھیومن ریسورس اینڈ ڈوپلمنٹ بو رڈ (BBSHRDD)نیشنل انسٹیٹیو ٹ لیدر ٹیکنا لو جی (NILT ) میں کر یگا،تربیت کے بعد اس خصو صی بیج کیلئے کر اچی کی مختلف لید ر انڈسٹریز میں ملا زمت کی فراہمی کیلئے بھی کاو شیں کی جا ئیگی ۔

(جاری ہے)

جن ٹریڈمیں تربیت فراہم کی جا ئیگی ان میں لیدر پر وسینگ ،کو الٹی کنٹرول ،فزیکل / کیمیکل، لیب ٹیسٹنگ لیدر اسٹیچنگ اورکٹنگ لیدر پیٹرن مکینگ کی ٹیکنا لو جیز شامل ہیں، ان خیالات کا اظہا ر انھو ں نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کراچی کے بیروزگار اور پڑھے لکھے نو جو انوں کو انٹرن شپ ،اسکل ڈوپلمنٹ اورملا زمتوں کی فراہمی کیلئے کمشنر آفس میں قائم پلیسمنٹ بیو روکے اعلی سطعی اجلاس کی صدارت کے مو قع پر کیا ،اجلاس میں سیکر یٹری بی بی ایس ایچ آر ڈی ڈی کریم بخش صدیقی چیئر مین ویب کا پ احسان اللہ ،ممبر ایف پی سی سی آئی امجد اللہ خان ،ایڈوائزر ایف پی سی سی آئی انجینئر انوار الحق صدیقی ،ڈائر یکٹر بینظیر انکم سپو رٹ پر وگرام نوید ارم وارثی ،ڈویژنل ما نیٹرنگ سیل کی ثمرین حامد ،ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل کمشنر آفس شاہ زیب شیخ کے علاوہ دیگر اداروں کے افسران بھی شریک تھے ،کمشنر کراچی نے اس مو قع پر کہا کہ وزیر اعلی سندھ نا صرف وژن بلکہ ہدایت ہے کہ کر اچی کے پسما ندہ علاقوں کو بھی شہر سہو لیا ت فراہم کی جا ئیں اور انھیں بنیا دی سہو لتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے ،لیا ری کے بے روزگار نو جو انوں کو مثبت سر گرمیو ں کی جانب راغب کر نے، معاشرے کا با عز ت اور مفید شہر ی بنا نے اور انھیں منفی سر گرمیوں سے دور رکھنے کے سلسلے میں لیا ری کے نو جو انو ں کیلئے اس خصوصی کو رس کا اہتمام کیا گیا ہے اسکے ساتھ ہی نو جو ان کھلا ڑیوں کو صلاحیتوں کو ابھارنے اور آگے بڑھنے کیلئے بھی حکومت کی جانب سے لیا ری میں کھیلو ں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں وقتاًفوقتاًمختلف کھیلو ں بشمول ڈنکی ریس اور فٹبال وغیرہ کے مقابلوں اور ٹورنا منٹ کا انعقاد جا ری ہے ،اس مو قعہ پر سیکر یٹری بی بی ایس ایچ آر ڈی ڈی کر یم صدیقی نے اجلاس کو بتایا کہ سندھ کے نو جو انوں کو وظیفے کے ساتھ مفت تربیت اور اسکل ڈوپلمنٹ کا سلسلہ جا ری ہے اور اس دفعہ لیا ری کے 60 نو جو انوں کو مختلف ٹیکنکل ٹریڈز میں تربیت کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے ،کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر احسان اللہ خان ،پر نسپل انسٹیٹیوٹ آف لید ر ٹیکنا لو جی ثمرین حامد ،امجد اللہ خان ،اسسٹنٹ کمشنر لیا ری ،اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو کہ لیدر ٹیکنالوجی کے حوالے سے تربیت فراہمی ملازمتوں کے حصول اور دیگر امو ر کا جا ئیزہ لیگی اور اپنی سفارشات مر تب کر یگی ۔

متعلقہ عنوان :