Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 30نومبر کے جلسے کو رکوانے کی درخواست سماعت کیلئے منظورکر لی

وفاقی و پنجاب حکومت اور عمران خان کو 24 نومبر تک نوٹس جاری ، عدالت نے آزادی مارچ رکوانے کا حکم دیاتھا، حکومت نے عمل نہیں کیا، آئین اور عدالتوں کا مذاق ،اْڑایاجارہاہے‘جسٹس خالد محمود خان کے دوران سماعت ریمارکس

جمعہ 21 نومبر 2014 20:02

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 30نومبر کے جلسے کو رکوانے کی درخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی کال پر 30نومبر کا جلسہ رکوانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے عمران خان ، وفاقی و پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیے ۔ جسٹس خالد محمود خان نے ریمارکس دئیے ہیں کہ عدالت نے آزادی مارچ رکوانے کا حکم دیاتھا‘ حکومت نے عمل نہیں کیا‘ آئین اور عدالتوں کا مذاق اْڑایاجارہاہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے 3رکنی بینچ نے 30نومبر کا تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگرنے موقف اپنایاکہ جلسے کاکوئی مسئلہ نہیں لیکن جلسے کے بعد ہونیوالے غیرآئینی اقدامات کا ممکنہ مسئلہ ہے۔عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت ،پنجاب حکومت اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 24 نومبر تک نوٹسز جاری کردیئے۔ جسٹس خالد محمود خان نے ریمارکس دئیے ہیں کہ عدالت نے آزادی مارچ رکوانے کا حکم دیاتھا، حکومت نے عمل نہیں کیا، آئین اور عدالتوں کا مذاق اْڑایاجارہاہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات