Live Updates

عمران خان کے جلسے میں پیپلز پارٹی کی توقع سے کم لوگ تھے، ایک دو جلسے کرنے سے لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوتی،تحریک انصاف کے جلسے کو جلسہ سمجھ کر جلسے کی توہین کرنا ہے،عمران نے جتنے الزامات لگائے وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں،عمران کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے، عمران ایسے لوگوں کے پاس تھے جو سکول بند کراتے ہیں،عمران جرنیلوں کے ماتحت چلنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے منشور میں کالاباغ ڈیم بنانا ہے،

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی، سینئیرصوبائی وزیرنثار کھوڑو اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا عمران خان کے خطاب پرردعمل

جمعہ 21 نومبر 2014 19:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی، سینئیرصوبائی وزیرنثار کھوڑو اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں پیپلز پارٹی کی توقع سے کم لوگ تھے، ایک دو جلسے کرنے سے لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوتی،تحریک انصاف کے جلسے کو جلسہ سمجھ کر جلسے کی توہین کرنا ہے،عمران نے جتنے الزامات لگائے وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں،عمران کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے، عمران ایسے لوگوں کے پاس تھے جو سکول بند کراتے ہیں،عمران جرنیلوں کے ماتحت چلنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے منشور میں کالاباغ ڈیم بنانا ہے۔

جمعہ کو عمران خان کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ایک دو جلسے کرنے سے لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی ختم نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

جلسے میں 10 سے 12 ہزار لوگ تھے بلکہ ا اس سے بھی کم ہو سکتے ہیں۔ زیادہ نہیں ، جو کہ پیپلز پارٹی کی توقع سے کم ہیں جس کی وجہ سے عمران خان کے چہرے پر مایوسی کے آثار نمایاں نظر آ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سندھ میں جلسہ کرنے کا شوق پورا ہو گیا کیونکہ جلسے میں لوگوں کی تعداد بہت کم تھی اور اس جلسے کو جلسہ سمجھ کر جلسے کی توہین کے مترادف ہے۔

عمران نے اپنے خطاب میں جتنے بھی الزامات لگائے وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں، ان کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے جو زبان یہ بولتے ہیں عوام اس سے نالاں ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کو بقاء اور سندھ والے وباء سمجھتے ہیں۔ عمران خان نے بھی اس پر یوٹرن لیا اور کہا کہ کالا باغ ڈیم سندھی عوام کی رضا مندی کے بغیر نہیں بن سکتا جبکہ ان کے منشور میں شامل ہے کہ کالا باغ ڈیم بنایا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان جرنیلوں کے ماتحت چلنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں، یہ ایسے لوگوں کے پاس تھے جو سکول بند کراتے ہیں، انہیں تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیے، ہم تو اپنے لوگوں کی آزادی کیلئے ہمیشہ لڑتے رہے ہیں، صحافی منیر ثا نگی کے قتل کی ایف آئی آر انڑ فیملی کے خلاف درج ہوئی ، جنہیں خان صاحب اپنا دوست سمجھتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات