لائن آف کنٹرول پر فائرنگ،پاکستان مصلحت پسندی چھوڑ کر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے ،جارحیت کاعلاج صرف جہادہے، کشمیریوں کو غلام بنا کررکھنے میں ناکامی پر بھارت لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور عالمی سطح پر ہرزہ سرائی کررہاہے، آرمی چیف اوروزیراعظم نے بھارت کے حوالے سے جن خدشات کااظہارکیاہے وہ سوفی صددرست ہیں،

انصار الامہ پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل کالائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورنتیجے میں پاکستانی فوجی کی شہادت پر شدید ردعمل کااظہار

جمعہ 21 نومبر 2014 19:59

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) انصار الامہ پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ بھارت اس خطے میں بدامنی کاذمے دارہے بھارت کادہشت گردوزیراعظم مودی پورے خطے کوجنگ کی آگ میں لپیٹناچاہتاہے ، بھارت مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے اور تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیاہے جس کا علاج صرف جہادسے ہی ممکن ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوروزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے بھارت کے حوالے سے جن خدشات کااظہارکیاہے وہ سوفی صددرست ہیں ،حکومت بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے اور مسئلہ کشمیر عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور او آئی سی کاپلیٹ فارم متحرک کیا جائے اور کہاہے کہ بھارت ،امریکہ اور اسرائیل سمیت عالمی کفریہ طاقتیں پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی سازشیں کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں کیا، مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ معمول بن چکاہے اور اس کے نتیجے میں پاکستانی فوج اور عام شہریوں کا جانی و مالی نقصان ہورہاہے اس سے قبل آٹھ نومبر کو بھی بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، تاہم یہ امر بھی قابل ذکرہے کہ بھارت مذمت کی زبان نہیں سمجھتا اس کا علاج صرف جہاد میں پوشیدہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے اور کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اقوام متحدہ اور او آئی سی کا پلیٹ فارم متحرک کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ عالمی کفریہ طاقتوں کی ایما پر بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیاہے تاہم اسے یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ کشمیریوں کو غلام بنا کررکھنے کی اس کی ناپاک خواہش کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گی۔

اس وقت عالمی کفریہ طاقتیں پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے چاروں اطراف سے گھیرا تنگ کررہی ہیں کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم، لائن آف کنٹرول پر آئے روز فائرنگ ،بلوچستان میں دہشت گردی کے ٹریننگ سنٹر بھارتی مداخلت اور ناپاک عزائم کے واضع ثبوت ہیں، افغانستان میں پنجے گاڑنے کی سازشیں اسی سلسلہ کی کڑی ہیں ان حالات میں پوری قوم متحد ہو کراغیار کی سازشوں کا مقابلہ کرے ۔