پی ٹی اے نے سمز سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا

جمعہ 21 نومبر 2014 19:57

پی ٹی اے نے سمز سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے اگست2014میں کامیابی سے نئی سموں کے اجراء کیلئے بائیو میٹرک ویریفکیشن سسٹم نافذ کیا تھا۔اس نظام کی افادیت کو مزید بہتر بنانے کیلئے پی ٹی اے ہیڈ کواٹر میں ایک مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔اس سیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام سے مختلف ذرائع سے شکایات وصول کی جائیں گی۔

اس مقصد کیلئے ایک ای۔

(جاری ہے)

میل ایڈریس[email protected]اورایک مختصرنمبر6688بھی مخصوص کیا گیا۔اس کے علاوہ لینڈ لائن نمبر051-9207059اور فیکس نمبر051-2878139 پر شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ٹول فری نمبر0800-55055بھی مخصوص کیا گیا ہے جس پر مفت شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں ان شکایات کی تفتیش کی جائے گی اور کارروائی کیلئے متعلقہ دفاتر کو بھیجی جائیں گی ۔ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اگر سم جاری کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی خلاف ورزی دیکھیں تو پی ٹی اے کو اطلاع دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :