عمران خان پنجاب میں کالاباغ ڈیم بنانے اور سندھ میں نہ بنانے کی بات کرتے ہیں،شارٹ کٹ تلاش کرنے والے ناکام ہوں گے‘ دوعملی اور جھوٹ کی سیاست نہیں چلے گی,
مسلم لیگ (ن) کے رہنما زعیم حسین قادری کاعمران خان کے خطاب پرردعمل
جمعہ 21 نومبر 2014 19:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب میں کالاباغ ڈیم بنانے اور سندھ میں اسے نہ بنانے کی بات کرتے ہیں۔ عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔ دوعملی اور جھوٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یہاں کے لوگوں اور سندھ میں و ہاں کے لوگوں پر الزامات کی بوچھاڑ کرنا کونسی سیاست ہے؟ عمران خان کی فاشزم‘ تشدد اور نفرت کی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکی۔
پاکستانی عوام سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں اور شارٹ کٹ تلاش کرنے والوں کو بالاخر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ خودساختہ احتجاجی تحریک سے تحریک انصاف کا گراف مزید نیچے آیا ہے۔ عمران خان ہٹ دھرمی اور ضد کی سیاست کی علامت بن چکے اور انہوں نے مین نہ مانوں کی رٹ لگا کر عدم مفاہمت کے رویئے کو پروان چڑھایا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.