کشمیرپر کوئی سودے بازی قبول نہیں کرینگے بھارت اپنے ظلم وجبر کے گناہوں کو چھپا نہیں سکتا،ضرب عضب آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے اور مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کنٹرول لائن پر دہشتگردی کررہا ہے ،ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے تو میڈان پاکستان پالیسیوں کو منوانا ہوگا،کشمیر کا مسئلہ حل ہوئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے ،پاکستان طاقت کے بجائے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے ،بھارت ہٹ دھرمی اور اوچھے ہتھکنڈے بند کرے،

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی سماجی رہنماؤں کے وفدسے گفتگو

جمعہ 21 نومبر 2014 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کرینگے ،بھارت اپنے ظلم وجبر کے گناہوں کو چھپا نہیں سکتا ،کنٹرول لائین پر بلاجواز بھارتی فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،بھارت کے خلاف پاکستانی شہریوں اور فوجیوں کے قتل کا مقدمہ چلایا جائے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کی بے حسی کے باعث مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوا،بھارتی جارحیت دہشتگردی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی قوتیں نوٹس لیں،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ میں ملک و قوم کی امنگوں کے مطابق ترجمانی کی ہے ،ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے معیشت مضبوط ہوگی تو دہشتگرد خودبخود کمزور ہونگے، دہشتگردی کے خاتمے تک قو م فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے تو میڈان پاکستان پالیسیوں کو منوانا ہوگا، بیرونی مداخلت کو ختم کرکے ہی عوام کی امنگوں کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو مرکز اہلسنت پر کورنگی سے آئے ہوئے سماجی رہنماؤں کے وفدسے گفتگو کررہے تھے۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت ضرب عضب آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے اور مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کنٹرول لائن پر دہشتگردی کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سامراجی و استحصالی قوتوں کی لونڈی بن چکی ہے ،اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کو فوری حل کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے ،کشمیر کا مسئلہ حل ہوئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے ،عالمی قوتیں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ،پاک فوج ملک کی دفاع کیلئے بہترین صلاحیت رکھتی ہے ،پاکستان طاقت کے بجائے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے ،بھارت ہٹ دھرمی اور اوچھے ہتھکنڈے بند کرئے ،بھارت کا پاکستان کے خلاف گھناؤنہ چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے ،بھارت اپنے ظلم وجبر کے گھناؤں کو چھپانے کیلئے جھوٹے پروپیگنڈے کررہا ہے جس میں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکے گا۔