محدود وسائل کے باوجود پولیس کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ او ر جدید تقا ضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے‘سی پی او فیصل آباد

جمعہ 21 نومبر 2014 19:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) محدود وسائل کے باوجود پولیس کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ او ر جدید تقا ضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے ۔پولیس ڈیٹا کریمینل،ڈیٹا او ایس آئی برانچ ،پی اے برانچ ،کمپلینٹ برانچ ،سروس ریکارڈ ،سی آراو برانچ ،15ڈیٹا اور چھٹیوں کے تمام معاملات کمپیوٹرائزڈ کر دیے گئے ہیں ۔جلد کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کا نظام بھی لانچ کر دیا جائے گا ۔

سی پی ا وفیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے سی پی او آفس کی تمام برانچز کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کو دہرایا ہے کہ پولیس جہاں پاکستان میں سب سے زیادہ ڈیوٹی دینے والا ادارہ ہے وہی پر محدود وسائل کے باوجود ریکارڈ کمپوٹرائزیشن کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے ۔اس وقت تک کریمینل ڈیٹا پولیس سروس ریکارڈ ،او ایس آئی برانچ ،ٹرانسفر پوسٹنگ ڈیٹا ،پی اے برانچ ڈیٹا ،شکایت برانچ ڈیٹا ،سی آر او برانچ ڈیٹا ،15ریکارڈ ،رخصت اتفاقیہ اور لانگ لیوسمیت تمام پولیس ملازمین کے کمپیوٹرائزڈ آئی ڈی کارڈ جاری کرتے ہوئے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کی کمپیوٹرائزیشن کاپی کے نظام کو بھی جلد آئی ٹی برانچ کی بدولت سے کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا جائے گاتاکہ آن لائن ایف آئی آر کا پی کی دستیابی سے عوام کو ناصر ف سہولت دستیاب ہو سکے گی بلکہ ان کا قیمتی وقت بھی ضائع نہ ہو سکیں گا ۔

متعلقہ عنوان :