مہنگائی کے ستائے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں ‘حکمران شاہ خرچیوں کو کم کرنے کی بجائے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہے ہیں،

پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی کا بیان

جمعہ 21 نومبر 2014 19:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے ستائے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور حکمران اپنی شاہ خرچیوں کو کم کرنے کی بجائے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام نظر آ رہی ہے اور پھر انہیں پالیسیوں پر کارفرما ہے جو ماضی میں ناکام ہو چکی ہیں ان پالیسیوں سے ملک مزید بحرانوں کا شکار ہو گا، عوام کو سنہرے خواب دکھا کر اقتدار میں آنے والے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئے ہیں، لوڈشیڈنگ میں اضافہ سے معیشت مزید بد حالی کا شکار ہو رہی ہے ملک میں بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے پی ٹی سی ایل کی انتظامیہ کے طرف سے مزدورکش اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلے ہی بے روزگاری خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے تو دوسری طرف پی ٹی سی ایل ملازمین کو بے روزگار کرنے کے درپے ہے جبکہ حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اتیصلات نے ابھی تک واجب الادا قسط جمع نہیں کروائی حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے پی ٹی سی ایل جیسا منافع بخش ادارہ تباہی کے دہانے پر ہے۔