شمالی وزیرستان کو سوات باجوڑ ایجنسی اور جنوبی وزیرستان کی طرح دہشتگردوں سے پاک کرینگے ‘پاک فوج کے جوان خون کی قربانیاں دے رہے ہیں ‘وزیرستان کو پُر امن اور خوشحال بنارہے ہیں ‘مستقبل میں بارودی کی فیکٹریوں سے پاک وزیرستان قبائلیوں کے حوالہ کرینگے پانچ سالوں میں 14ہزار وزیرستانیوں کو مختلف سرکاری محکموں میں بھرتی کیا جائیگا ،

جی او سی کوہاٹ میجر جنرل اختر جمیل راؤ کا بنوں چھاؤنی میں شمالی وزیرستان کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب

جمعہ 21 نومبر 2014 19:40

بنوں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) جی او سی کوہاٹ میجر جنرل اختر جمیل راؤ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کو سوات باجوڑ ایجنسی اور جنوبی وزیرستان کی طرح دہشت گردوں سے پاک بنائنگے پاک فوج کے جوان خون کی قربانیاں دے رہے ہیں اور وزیرستان کو آپ لوگوں کیلئے پُر امن اور خوشخال بنارہے ہیں مستقبل میں بارودی کی فیکٹریوں سے پاک وزیرستان قبائلیوں کے حوالہ کرینگے پانچ سالوں میں 14ہزار وزیرستانیوں کو مختلف سرکاری محکموں میں بھرتی کیا جائیگا ۔

وہ جمعہ کو بنوں چھاؤنی میں شمالی وزیرستان کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی پوری کوشش ہے کہ وہ متاثرین وزیرستان کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں اور یہ پہلی بار ہورہا کہ متاثرین کو اتنی سہولیات فراہم کی جارہی ہے اور انکا ہر قسم کا خیال رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین وزیرستان کو راشن کے حصول میں درپیش مسائل ومشکلات کے خاتمے کیلئے مزید تین راشن پوائنٹس کھولے جارہے ہیں ابھی تک 4ارب روپے متاثرین وزیرستان میں تقسیم کئے جاچکے ہیں اور فی خاندان کو 52ہزار روپے مل چکے ہیں 36ہزار ٹن راشن تقسیم کیا ہے ڈھائی لاکھ مریضوں کا علاج مختلف بی ایچ یوز اور تین بڑے ہسپتالوں میں علاج کیا جاچکا ہے اور انکو مفت ادویات دی جاچکی ہے 700ٹن جانوروں کیلئے چارہ انکے حوالہ کیا جاچکا ہے انہوں نے کہا کہ بکا خیل کمیپ میں وزیرستان کے بچوں کو پڑھانے کیلئے شیلٹر سکول قبائلیوں کیلئے حجرے اور نوجوانوں کیلئے سپورٹس گراؤنڈ بنایا گیا ہے تاکہ انکو یہاں پر وہ تمام سہولیات فراہم ہوسکیں جس سے انہیں کسی قسم کی شکایات اور محرومیوں کا گلہ سامنے نہ آئیں انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ وزیرستان کو جتنی جلدی ہوسکیں بارود کی فیکٹریوں سے پاک کریں کیونکہ موجودہ وقت میں کوئی ایسا گھر وزیرستان میں نہیں جسمیں دہشت گردوں نے آئی ڈی نصب نہ کی ہو تو اس صورت میں ہم کسی بھی قبائلی کو وہاں پر واپس نہیں بھیج سکتے اور انشاء اللہ عوامی تعاون سے ہی دہشت گردوں کو شکست دیگر دوبارہ انکو منظم نہیں ہونے دینگے اور آپ لوگ بھی کوشش کریں کہ کوئی اپکو ورغلانے میں کامیاب نہ ہو کیونکہ نقصان آپ لوگوں کا ہی ہورہا ہے اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان عاطف الرحمن بریگیڈئیر مختیار بریگیڈئیر آفتاب قریشی بھی اور کمشنر بنوں سید محسن شاہ بھی انکے ہمراہ تھے میجر جنرل کو قبائلی عمائدین نے اپنے مشکلات سے آگاہ کیا تمام مسائل کے حل کیلئے انہوں نے قبائلیوں کو بتایا کہ آپ لوگ مطمئن رہے انشاء اللہ آپ لوگوں کے تمام مسائل ومشکلات حل کئے جارہے ہیں سامان کی کوئی کمی نہیں لیکن آپ لوگوں کو صبر وتحمل سے کام لینا ہوگا ۔