جس طرح 14اگست کے بعد 15اگست آیا ویسے ہی 30نومبر کے بعد یکم دسمبر آئے گا اور کچھ نہیں ہوگا‘یہی حکومت ہو گی ‘عمران خان کے دھرنے اور جلسے پانی کے بلبلے ہیں‘آہستہ آہستہ پھٹ جائیں گے‘عمران خان کے پی کے کے عوام پر رحم کرتے ہوئے ان کی مینڈیٹ کا احترام کر کے صوبے پر توجہ دیں،

مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 21 نومبر 2014 19:40

بونیر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہجس طرح 14اگست کے بعد 15اگست آیا ویسے ہی 30نومبر کے بعد یکم دسمبر آئے گا اور کچھ نہیں ہوگا‘یہی حکومت ہو گی ‘عمران خان کے دھرنے اور جلسے پانی کے بلبلے ہیں‘آہستہ آہستہ پھٹ جائیں گے‘عمران خان کے پی کے کے عوام پر رحم کرتے ہوئے ان کی مینڈیٹ کا احترام کر کے صوبے پر توجہ دیں۔

اور اپنے صوبائی حکومت کو چلائیں۔اور انہوں نے جو وعدے عوام سے کئے ہیں۔وہ پوری کریں؛ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ بونیر کے موقع پر ضلعی صدر سرزمین خان کے رہائیش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ بخت روان ملک فضل معبود ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

امیر مقام کا کہنا تھا کہ تبدیلی بند کنٹینر میں رہ کر نہیں بلکہ آئینی حدود میں رہ کر عوام کی فلاح کیلئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلی کو جعلی کہنے پر عوام سے معافی مانگ کر دوبارہ اسمبلی میں بیٹھ جائے۔صوبے میں دہشت گردی ،اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کیلنگ زور پر ہے۔صوبے کے بدامنی کو پست پشت ڈال کر انہوں نے اسلام آباد میں پڑا و ڈالا ہے۔انہوں نے کہا عمران خان کا پختونخواہ میں مفت ادوایات، مفت علاج اور مفت تعلیم کے دعوے محض ہوا کا جھانکا ہے۔

حقیقت میں کچھ نہیں۔امیر مقام نے مزید کہا کہ ملک اور عوام کے خاطر عمران خان اور ان کی ٹیم کو اسمبلی میں آنا چاہئے تاکہ عوام کے فلاح کیلئے کچھ کرے یا ایک ایک آکر استغفے دیں۔تاکہ عوام مزید دھوکے میں نہ رہے۔امیر مقام نے عمران خان سے اپیل کی ہے۔ کہ پختون قوم کا دی ہوئی مینڈیٹ کا احترام کرے۔اور خدا کیلئے اس مینڈیٹ کی مزید توہین نہ کرے۔

اور عمران خان خیالی دنیا سے نکل کر حقیقت کی دنیا میں آجائے اور جو حقیقت ہے ۔ان کا سامنا کریں۔اور کے پی کے عوام نے جو عزت دی ہے۔ اس کے ہضم کروں اور اس مینڈیٹ کو بیس بنا کر آگے جاو۔ امیر مقام نے کہا کہ جس طرح 14اگست کے بعد 15اگست آیا تھا اسی طرح 30نومبر کے بعد یکم دسمبر ہوگا۔کوئی قیامت نہیں آئے گی۔ 30نومبر کے بعد بھی یہی حکومت ہوگی اور میاں نواز شریف لیڈ کرے گی۔