شکیل آفریدی کو مردان جیل منتقل کرنے کا فیصلہ،سیکورٹی سخت

جمعہ 21 نومبر 2014 19:38

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) شکیل آفریدی کو مردان جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، مردان جیل میں خطر ناک قیدیوں کیلئے سیل بھی تیار کیا گیا، ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ہائی سیکیورٹی سیل میں رکھا جائے گا،ان کے ساتھ مزید 21قیدیوں کو بھی مردان جیل منتقل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے مردان جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ہائی سیکیورٹی سیل میں رکھا جائے گا۔ مردان جیل میں شکیل آفریدی سمیت خطرناک قیدیوں کیلئے سیل تیار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شکیل کے ہمراہ مزید 21قیدیوں کو بھی مردان جیل منتقل کیا جائے گا۔پولیس ذرائع کی مطابق تمام افراد کو مردان جیل منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :