ہنگو ،دوآبہ پولیس کا طورہ وڑی میں ایک گھر پر چھاپہ،6افراد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

جمعہ 21 نومبر 2014 19:38

ہنگو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) ہنگو میں دوآبہ پولیس نے طورہ وڑی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر6افراد کوگرفتار کرکے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ۔اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو انور سعید کنڈی نے بتایا کہ جمعہ کے روز ح خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او دوآبہ امیر اللہ خان کی زیر قیادت پولیس پارٹی نے دوآبہ کے علاقہ طوڑہ وڑی میں ایک شخص کے گھر پر چھاپہ مارا۔

اس دوران چھ افراد گل فراز،محمد نواز،عبدالراؤف،محمد جاسم ،محمد اسحاق،نوشیر وان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 20کلو گرام بارود ،20عدد ہینڈ گرنیڈ،7عدد راکٹ لانچر،20عددڈیٹونیٹر،25عدد ڈیٹونیٹرایم یو ٹو،42عدد فیوز، 50عدد82 ایم ایم کاٹ رینج،3عدد مارٹر گولے82 ایم ایم ،1عدد اینٹی پرسن مائن،1عدد گرنیڈ کوپ گولہ،3عدد 107 ایم ایم بارہ ایم بی آر فیوز،50عددچارکارتوس،ایک عدد دوربین82 ایم ایم ،1عدد107 ایم ایم بارہ ایم بی آر دوربین،120عدد پریمیر،3عددکارتوس12/7، 1عدد وائرلس سیٹ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او ہنگو انور سعید کنڈی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ اسلحے کا ایک ڈپو تھا جس کی پوری پاکستان میں کاروائیاں کی جاتی تھی انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہنگو میں بڑی تخریب کاری کے غرض سے منصوبہ بندی کر رہے تھے جو کہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔

متعلقہ عنوان :