اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 6.0شدت کے زلزلے کے جھٹکے،

لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ،کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

جمعہ 21 نومبر 2014 19:38

اسلام آباد / پشاور/سوات (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 6.0شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ،کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ پشاور، سوات، چترال، بٹ خیلہ، مالا کنڈ، فاٹا اور باجوڑ ایجنسی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔