کراچی میں داعش کی موجودگی کی کوئی رپورٹ نہیں: آئی جی سندھ پولیس

جمعہ 21 نومبر 2014 19:22

کراچی میں داعش کی موجودگی کی کوئی رپورٹ نہیں: آئی جی سندھ پولیس

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2014ء) سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس تمام خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور نیک نیتی سے جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے جبکہ کراچی میں کالعدم تنظیم داعش کی موجودگی کی تاحال کوئی رپورٹ موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں آئی جی سندھ نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف شفاف تحقیقات کر کے انہیں قرار واقعی سزا دینے کا حکم جاری کیا۔ انہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کے جاں بحق ہونے والے اہلکار کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے بطور امداد دینے کا علان بھی کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کا نظام جلد سے جلد کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :