دیر لوئیر ‘میدان شیگئی سنگتوں میں گھر منہدم ‘2بچے جان بحق ‘2 زخمی

جمعہ 21 نومبر 2014 19:16

لویر دیر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) دیر لوئیر میدان شیگئی سنگتوں میں گھر منہدم ،دو بچے جان بحق دو زخمی ،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،دیر لوئیر علاقہ میدان دور آفتادہ علاقہ شیگئی سنگتوں یونین کونسل زیمدارہ میں گل واحد ولد سید اکبر جان کاگھر کا ایک کمرہ منہدم ہوا ، اطلاع ملتے ہی میڈیاموقع پر پہنچ گئے گھر کے مالک گل واحد نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ہماارا سارا کنبہ جمعہ کے رات6,30 بجہ کھانا کھانے میں مصروف تھے کہ گھر کا کمرہ اچانگ گرا،جس کے نتیجے میں میری بچی صابرہ بعمر بارہ سال،ولید 8سال جان بحق ہوئی جب کہ دوسری بیٹی ناطرہ 10سالہ،بیٹااقرار19سالہ شدید زخمی ہوئے ،جن کی حالت خطرے سے باہر ہے،انہوں نے کہا کہ میں نے نیا گھر بنایا تھا لیکن غربت کی وجہ سے نئے لکڑی نہ ملنے کی وجہ سے پرانے بوسیدہ لکڑی چھت پر ڈال دی تھی ،اور شہتیر ٹوٹنے سے گھر کا کمرہ منہدم ہوا،اس موقع پر علاقے کے لوگ اور پاک آرمی کے جوان انچارج صوبیداررمضان،قاسم اور زیمدارہ تھانہ کے ایس ایچ او اعطاء اللہ خان پہنچ گئے اور متاثرین سے مدد کرنے لگے،اس سلسلہ میں لال قلعہ اسسٹنٹ کمشنر نویدا حمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے میڈیا کو بتایاکہ ہم انکی مدد کے لئے خیموں کا فوری طور سے پروگرام بنا دینگے،اور خوراکی اشیاء دینے کے بھی کوشش کرینگے، انہوں نے واقعے کی اچانک اطلاع پر سخت افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کے ساتھ مدد کرنے کی یقین دہانی کی، علاقے کے تمام عوام پریشانی کے عالم میں تھے،گھر اور محلہ کے لوگوں میں کہرام مچ گیا تھاجو علاقے کے لئے ایک ناقابل فراموش واقع ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :