Live Updates

خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے اصلاحاتی ایجنڈے پر قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھنے کے بعد کاغذی کارروائی مکمل ہو گئی ہے “ اصلاحاتی ایجنڈے میں افسر شاہی کو عوام کے حقیقی خادم کے روپ میں پیش کرنا اور عوام کے مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے

جمعہ 21 نومبر 2014 19:16

ڈیرہ اسما عیل خان ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری لیگل افیئر بیر سٹر سلمان آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے اصلاحاتی ایجنڈے پر قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھنے کے بعد کاغذی کارروائی مکمل ہو گئی ہے جلد ہی اس کا عملی نفاز کیا جا رہا ہے ، اصلاحاتی ایجنڈے میں افسر شاہی کو عوام کے حقیقی خادم کے روپ میں پیش کرنا اور عوام کے مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ صوبہ میں سرکاری محکمہ جات میں عوامی مسائل کی فائل کئی کئی دنوں تک مختلف دفاتر میں پڑی رہتی ہیں اور عوام اپنے جائز مسائل کے حل کے لیئے دھکے کھانے پر مجبور ہوتے ہیں اس عمل سے عوام کو نجات دلانے کے لیئے جدید خطوط پر کمپیوٹرزائزڈ سسٹم لانچ کیا جا رہا ہے جس کی باقائدہ مانیٹرنگ چیف سیکریٹری کریں گے اور اگر کوئی بھی فائل یا سرکاری لیٹر کسی بھی دفتر میں دو دن سے زیادہ موجود رہا تو کمپیوٹرائزڈ سسٹم اس کی باقائدہ نشاندہی کرے گا اور چیف سیکریٹری کی جانب سے مذکورہ عمل میں تعطل ڈالنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ سرکاری جامعات میں بھی یکساں میرٹ پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مثالی نظم و ضبط ہو اور من پسند فیصلوں سے تعلیمی اداروں کو پہنچنے والے نقصان کا راستہ روکا جا سکے، انہوں نے کہا کہ کئی عشروں سے نافذ نظام میں رد وبدل اور اس میں بہتری لانا کو معمولی کام نہیں صوبہ میں بتدریج بہترین اور مثالی افسران کی تعیناتی کی جا رہی ہے جس سے معاملات میں بہتری محسوس کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کے طلبہ کے لیئے سرکاری تعلیمی اداروں میں دس فیصد کوٹہ رکھناانتہائی ضروری ہے اور اس تجویز پر صوبائی حکومت غور بھی کررہی ہے تاکہ قبائلی علاقہ جات کے طلبہ بھی تعلیم حاصل کرکے ملکی ترقی اور علاقائی خوشحالی میں اپنا کردارا دا کر سکیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :