سابق اقلیتی رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی کشورکمار کے والدحرکت قلب بندہوجانے سے انتقال کرگئے

جمعہ 21 نومبر 2014 19:13

ڈیرہ اسما عیل خان ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) سابق اقلیتی رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی وجے یوآئی(ف)کے رہنماکشورکمار کے والدگزشتہ روزحرکت قلب بندہوجانے سے انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق اقلیتی رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی وجے یوآئی کے رہنماکشورکمارکے والدگزشتہ رات حرکت قلب بندہونے سے انتقال کرگئے۔خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمولانالطف الرحمن اورجے یوآئی کے عہدیداران سمیت سیاسی‘تجارتی اورمذہبی شخصیات نے کشورکمارسے انکے والدکی وفات پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم سب انکے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :