قائمہ کمیٹی نے خیبر پختونخواہ کے سابق سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ساجد جدون کے وارنٹ جاری کر دئیے
جمعہ 21 نومبر 2014 19:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) قائمہ کمیٹی نے خیبر پختونخواہ کے سابق سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ساجد جدون کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا کو ہدایت کی کہ کمیٹی کے آئندہ کے اجلاس میں اُن کی شرکت یقینی بنائی جائے ۔ سینیٹ کی قوا عدو ضوابط اور استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر کرنل(ر)طاہر حسین مشہدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر ز تنویر الحق تھانوی اور زاہد خان کی طرف سے دوتحاریک استحقاق کے معاملے کا جائزہ لیا گیا سجاد سلیم ہوتینہ چیف سیکرٹری سندھ کا تنویر الحق تھانوی کے فون کا جواب نہ دینے اور ملاقات نہ کرنے پر تحریک استحقا ق سینیٹ میں پیش کی تھی اور سینیٹر زاہد خان کی طر ف سے خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی طر ف سے واٹر سپلائی سکیم کی تاریخ کے تعین کے بعد افتتاح کے موقع پر کسی بھی اہلکار کی غیر موجودگی کی وجہ سے تحریک استحقاق پیش کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایوان بالا کے سینئر ترین اور تجربہ کار سینیٹرز جن میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن،معروف آئینی ماہر سینیٹر میاں رضا ربانی ،حاجی محمد عدیل ،ہدایت اللہ ، عبدالروٴف دونوں محرقین سینیٹر تنویر الحق تھانوی ، سینیٹر زاہد خان کے علاوہ سیکریٹری پارلیمنٹری افیئرز منصور اے خان ، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر مسعود اختر چوہدری اور نظام الدین خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.