کراچی کی گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں انسداد پولیو مہم جاری

جمعہ 21 نومبر 2014 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) کراچی کی گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں انسداد پولیو مہم ساتویں روز بھی جاری رہی۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ایک اجلا س میں 15نومبر سے گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں چار روز کیلئے شروع جا نے والی انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔ مہم پر عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے تعاون اور عملی شرکت سے عملدآمد کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں بتا یا گیاکہ پو لیو پلانے سے انکار کر نے والوں کی تعداد میں حو صلہ افزا انداز میں مزید کمی آئی ہے۔ گھر بند ہو نے کے باعث جو بچے عدم دستیاب تھے ان میں بھی کمی آئی ہے ۔پولیو پلانے سے انکار کرنے والوں میں 34 فیصد جبکہ بند گھروں کی وجہ سے عدم دستیاب بچوں میں 68 فیصد کمی آئی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹاؤن ہیلتھ افسران اور عالمی اداورہ صحت کی نگرانی میں کام کر نے والے خصو صی عملہ نے بتایا کہ کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں مشکلات کے باوجود پولیو پلانے کا کام پہلے سے بہت بہتر رہاہے۔

جن علاقوں میں والدین کی وجہ سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ممکن نہیں تھا وہا ں بھی بیشتر علاقوں میں علما کرام، مذہبی رہنماؤں ، علاقہ کے معزز افراد اور سماجی کارکنوں کے تعاون کی وجہ سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔اجلاس میں کمشنر کراچی اور عا لمی ادارہ صحت نے مہم کی کا رکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ نکار کرنے والے 1013 اور گھر بند کر کے جانے والے 901 بچے رہ گئے ہیں۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ پہلی بار ٹارگٹ حا صل کر نے کے لئے مسلسل کو ششیں کی جا رہی ہیں تمام بچوں کو پولیو پلانے کے تک مہم جا ری رہے گی۔مجموعی طور پر دو لاکھ 43 ہزار 307 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا۔جو مہم کے دوران مکمل کر لیا گیا۔ مہم میں159 سپر وائزز کی نگرانی میں 692 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ جبکہ876 پولیو ورکرز کام کر رہے ہیں۔

کمشنر نے محنت اور خلوص سے کام کر نے والے تمام ٹیم ارکان کی خدمات کو سراہاہے۔کراچی کی گیارہ حسا س یونین کونسلوں میں ضلع شرقی گڈاپ ٹاؤن میں گجر یونین کونسل ، ضلع غربی گڈاپ ٹاؤن میں سونگل یونین کونسل اور منگھو پیر یونین کونسل ،ضلع غربی ٹاؤن بلدیہ میں اتحاد ٹاؤن یونین کونسل ، ٹاؤن اورنگی میں چشتی نگر یونین کونسل اور سا ئٹ ٹاؤن میں اسلامیہ کالونی یونین کونسل ضلع وسطی لیاقت آباد ٹاؤن یونین کونسل، ضلع ملیر ٹاؤن بن قاسم میں ریہٹری یونین کونسل ٹاؤن لانڈھی یونین کونسل مظفرآباد اور مسلم آباد یونین کونسل اور ضلع کورنگی ٹاؤن کورنگی میں چکرا گوٹھ یونین کونسل شامل ہیں تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں واقع حسا س یونین کونسل نمبر ایک مظفرآباد یونین کونسل نمبر دو مسلم آباد میں کو ئی انکاری نہیں ہے۔

جبکہ لیاقت آباد اور چکرا گوٹھ میں ایک ایک ہیں۔ کمشنر نے انتظامیہ اور پو لیو ٹیموں کو رہ جا نے والے بچوں کو قطرے پلانے کے لئے ترجیحی کو شیشیں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اور کہا ہے کہ کمیونٹی کے لوگوں اور امام مساجد سے مدد حا صل کر یں۔ کمشنر نے علما کرام اور مذہبی رہنماؤں اور کمیونٹی کے لو گوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رہ جا نے والے بچوں کے والدین کا تعاون حاصل کر نے میں انتظامیہ کی مدد کر یں۔ اس سے بچوں کا مستقبل اور ملک کا وقا ر وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :