سرگودھا ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے 421 بیڈز پر مشتمل ڈی ایچ کیو ہسپتال کو فنکشنل کرنے کیلئے احکامات

جمعہ 21 نومبر 2014 18:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے 421 بیڈز پر مشتمل ڈی ایچ کیو ہسپتال کو فنگشنل کرنے کیلئے احکامات دیدیئے ہیں ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سرگودھا میں بنائے جانیوالے 56 کروڑ روپے کی لاگت سے 421 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اراکین اسمبلی‘ ای ڈی او ہیلتھ‘ ایم ایس سول ہسپتال اور محکمہ سوئی گیس سمیت ہسپتال کو مشینری فراہم کرنیوالی کمپنیوں اور ٹھیکیدار کو بھی بلایا گیا تھا 3 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نئی عمارت میں شفٹ کرنے‘ ایمرجنسی کو آپریشنل‘ سنٹرل اے سی‘ جبکہ ایمرجنسی کو سنٹرل آکسیجن پلانٹ کی فراہمی اور 104 سے زائد ڈاکٹروں کی کمی کیساتھ ساتھ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے فراہمی کے مسائل کا بغور جائزہ لیا گیا ای ڈی او ہیلتھ ‘ ایم ایس سول ہسپتال سرگودھا‘ اراکین اسمبلی نے ہسپتال کو فوری طور پر چالو کرنے اور ڈاکٹروں کی کمی کو فی الفور پورا کرنے کیساتھ ساتھ دیگر اہم مسائل بھی زیر غور لائے گئے جبکہ ٹھیکیدار کو بھی بلایا گیا تھا ان سے پوچھا گیا کہ اب تک جو مشینری سرگودھا پہنچی ہے اور باقی ماندہ مشینری کب پہنچے گی اس پر مکمل مشاورت کی گئی جبکہ ٹھیکیدار سے بھی ہسپتال کی تعمیر پر مکمل بریفنگ لی گئی اور یہ بھی کہا گیا کہ جو نقائل سامنے آئے تھے انہیں دور کیا گیا چیف سیکرٹری پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال کو آئندہ ماہ دسمبر میں فنگشنل کرنے کی رپورٹ فراہم کرینگے ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اعلیٰ معیار کے ڈاکٹروں کو سرگودھا میں تعینات کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سفارشات پیش کی گئی اور ایسے یونٹ بھی بنائے جائینگے جس کے باعث مریضوں سیرئس حالت فیصل آباد اور لاہور ریفر نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :