سرگودھا ،صوبائی بیت المال کے 10 رکنی اراکین اسمبلی پر مشتمل ممبران کا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 21 نومبر 2014 18:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے صوبائی بیت المال کے 10 رکنی اراکین اسمبلی پر مشتمل ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق بنائی جانیوالی کمیٹی میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید ‘ نگہت پروین راولپنڈی‘ منشاء الہیٰ بٹ سیالکوٹ‘ محمد اشفاق لاہور‘ حاجی عرفان ایکس ایم این اے ملتان‘ سید تابش ‘پروین مسعود بہاولپور‘ خالد منصور فیصل آباد‘ شازیہ سلیم ڈی جی خان‘ محمد منیر اظہر ساہیوال کو شامل کیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں صوبائی بیت المال کونسل کے اراکین کو اپنے اپنے اضلاع میں بیت المال کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :