سرگودھا ،حکومت پنجاب ترکی طرز پر صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات کیلئے 8 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی

جمعہ 21 نومبر 2014 18:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) حکومت پنجاب ترکی طرز پر صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات کرنے کیلئے 8 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے سربراہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہونگے ‘ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے ترکی طرز پر سکیورٹی کے انتظامات کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں پہلے مرحلہ میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو قدرتی آفات سمیت انویسٹی گیشن آپریشن اور سکیورٹی معاملات کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ پیش کریگی حکومت پنجاب نے اس ضمن میں قانون میں تبدیلی کرکے بل منظور کیا ہوا ہے بنائی جانیوالی 8 رکنی کمیٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب‘ آئی جی پنجاب اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہان کو کمیٹیوں کا سربراہ بنایا گیا ہے جو حکومت کی جانب سے پنجاب سٹرٹیجک انسٹی ٹیوشنل سکیورٹی میکنزم پلان کے معاملات کو دیکھے گی۔

متعلقہ عنوان :