جماعت اسلامی پاکستان کے سہ روزہ اجتماع عام کا آغاز

شاہی مسجد میں اخوان المسلمین کے مرکزی رہنماء اور شام کے ممتاز عالم دین الشیخ صدر الدین البیونی کا خطبہ جمعہ ، ہمیں دہشت گرد نہ کہا جائے ہم دنیا کو بچانے والے ہیں، اسلام اخوت و محبت اور انسانیت کی فلاح کا درس دیتا ہے، الشیخ صدر الدین البیونی، عالم اسلام کو متحد ہوکر مظلوم مسلمانوں کو کفر کے پنجہ استبداد سے بچانا ہوگا

جمعہ 21 نومبر 2014 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سہ روزہ اجتماع عام کا آغاز شاہی مسجد میں اخوان المسلمین کے مرکزی رہنماء اور شام کے ممتاز عالم دین الشیخ صدر الدین البیونی کے خطبہ جمعہ سے ہوا۔الشیخ البیونی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشت گرد نہ کہا جائے ہم دنیا کو بچانے والے ہیں، اسلام اخوت و محبت اور انسانیت کی فلاح کا درس دیتا ہے،عالمی امن کو اسلام سے نہیں بلکہ اسلام کا راستہ روکنے کی کوششیں کرنے والے استعمار سے خطرہ ہے،آج دنیا میں محبت و الفت اور مساوات کے قیام کیلئے شریعت محمدی ﷺ کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی دنیا کی عظیم مملکت ہے جس کے قیام کیلئے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج فلسطین ،کشمیر برما،بنگلادیش،شام ،عراق سمیت ہر جگہ مسلمانوں ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔عالم اسلام کو متحد ہوکر مظلوم مسلمانوں کو کفر کے پنجہ استبداد سے بچانا ہوگا ۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے مظلوم مسلم بہن بھائیوں کے حق میں آواز بلند کریں اور اللہ سے استعانت طلب کریں ۔اگر امت ایک بار پھرمتحد ہوکر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رسی کو تھام لے تو اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ ان کمزوروں کو پھر قوت اور نصرت دے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان کبھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوتا اس لئے ہم بھی اس کی رحمت سے مایوس نہیں ،ہمیں یقین ہے ۔جماعت اسلامی کے اجتماع میں سوڈان ،مصر ،تیونس ،شام ،انڈونیشیا ،ملائشیا،سری لنکا ،بھارت ،برطانیہ ،امریکہ ،اردن ،فلسطین سمیت 25ملکوں سے مندوبین کی بڑی تعداد شریک ہے ۔اجتماع میں عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنمابھی بڑی تعدا د میں شریک ہیں ۔