تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی موت لمحہ فکریہ ہے ،صائمہ شبیر

جمعہ 21 نومبر 2014 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) الخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہا ہے کہ تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی موت لمحہ فکریہ ہے -بچوں کا عالمی دن منا لینا ہی کافی نہیں بلکہ ان کے بہتر مستقبل کے لئے بھی حکومت اور بین الاقوامی برادری کو اقدامات اٹھانے چاہیں- اس امر کا اظہار انہوں نے دوسرے مرحلے میں بھیکے وال میں الخدمت خواتین ٹرسٹ کے زیر اہتمام لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر کہی- اس موقع پر شعبہ صحت کی انچارج خالدہ اشرف بھی موجود تھیں-کیمپ میں 525 مریضوں نے طبی معائنہ کروایا جبکہ اس کے موقع پر شوگر اور خون کے دیگر مفت ٹیسٹ کرنے کے علاوہ ادویات بھی فراہم کی گئیں- کیمپ صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک جاری رہا-صائمہ شبیر نے کہا کہ ملک میں پولیو کی موجودگی خطرے کی گھنٹی ہے اس بیماری کے خاتمے کے لئے حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنا ہو گا بالخصوص پسماندہ علاقوں میں آگاہی مہم میں شدت لائی جانی چاہیے -انہوں نے کہا کہ بچوں کو نمونیہ سے بچانے کے لئے بھی والدین کو تین حفاظتی ٹیکے ضرور لگوانے چاہیں- انہوں نے کہا کہ تھر میں غذائی قلت دور کرنے کے لئے عوام کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے-

متعلقہ عنوان :