شمالی وزیرستان کے متاثرین جلد مرحلہ وار اپنے علاقوں میں لے جایا جائیگا،میجرجنرل اخترجمیل راؤ

جمعہ 21 نومبر 2014 17:51

بنوں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) جنرل آفیسرکمانڈنٹ میجرجنرل اخترجمیل راؤنے شمالی وزیرستان آئی ڈی پیزمشران جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کوبہت جلد مرحلہ وار اپنے اپنے علاقوں میں لے جایا جائے گا متاثرین واپسی اورتعمیروترقی کاکام بیک وقت شروع ہوگاحکومت اورپاک فوج خلوص اورصدق دل سے شمالی وزیرستان متاثرین کی ضروریات کاخیال رکھ رہی ہے کیونکہ اس سے قبل محسود ،اورکزئی ،کرم ،باجوڑ،مہمند،خیبراورسوات میںآ پریشن کے دوران ایسے اقدامات نظرنہیں آئے جواس بار شمالی وزیرستان کے قبائلی عوام کیلئے اُٹھائے گئے ہیں اوراس کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اب تک 4ارب روپے کی امدادی رقم آئی ڈی پیزخاندانوں میں تقسیم کی جاچکی ہے جبکہ 36ہزار ٹن کاخوراک کے سامان پرمشتمل راشن پیکج دی جاچکی ہے اس کے علاوہ متاثرین کے مال مویشی کا خیال رکھتے ہوئے 700ٹن چارہ اورویکسین بھی فراہم کی گئی ہے اب ورلڈفوڈپروگرام کے تحت 65ہزارخاندانوں میں کمبل ،رضائیاں اورگرم کپڑے تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ پاک آرمی کی طرف سے تین ہزارقیمتی کمبل تقسیم کئے گئے جبکہ آئی ڈی پیز کیلئے بکاخیل کے مقام پرآئی ڈی پیز کیمپ قائم کی گئی ہے جہاں پانی بجلی ،ہسپتال اورسکول کی سہولیات دی گئی ہیں اوریہاں19ہزارلوگ رہ رہے ہیں مذکورہ کیمپ ملک میں صرف نہیں بلکہ دنیامیں اس کے مقابلے میں نظرنہیں اشمالی وزیرستان کے 14ہزاربچے سرکاری سکولوں اور44شالٹرسکولوں میں ساڑھے پانچ ہزار بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں اورمختلف علاقوں میں 11واٹرسپلائی سکیمیں ٹھیک کرکے چالوکر دی گئی ہے اس کے علاوہ مختلف این جی اوز کو بھی اجازت دیکرصحت تعلیم ،آبنوشی کے حوالے سے متاثرین کی امداد کررہی ہے بنوں آرمی قلعہ میں منعقدہ جرگے میں بریگیڈئرآفتاب ،بریگیڈئرمختار،کمشنربنوں سید محسن شاہ اورپولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان عاطف الرحمن بھی موجودتھے میجرجنرل اخترجمیل راؤنے کہا کہ گذشتہ روز آئی ڈی پیزاورپولیس کے مابین واقعہ سے دنیا کواچھا تاثرنہیں جارہا آپ لوگ صبروتحمل سے کام لیں اور ایسے عناصر کے ورغلانے اوراُکسانے میں نہ آئیں کیونکہ یہ لوگ آپ کیلئے کچھ نہیں کررہے سپورٹس کمپلیکس آئی ڈی پیز راشن کیمپ کواس ماہ ائرپورٹ کے علاقے میں منتقل کردیاجائے گا اورسپورٹس کمپلیکس میں شمالی وزیرستان متاثرین کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جائے گی اوریہاں پرمولانا طارق جمیل جیسے شخصیات کو مدعو کیاجائے گانہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یوتھ پیکج دیاہے جس کے مطابق 14ہزاربندوں کوبھرتی کیاجائے گااورپندرہ سوطلباء کو آرمی اورکیڈٹ سکولوں میں داضلہ دیاجائے گااُنہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن شمالی وزیرستان کے قبائلی عوام کودہشت گردوں اوربدمعاشوں کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے شروع کیاگیا اور ا ن بازارو لوگوں سے فوج لڑرہی ہے اُنہوں نے کہا کہ میرانشاہ فاٹا کادرالخلافہ سمجھاجاتاتھاجہاں ایک سنہرا اورخوشحال دور تھا اورتعلیم یافتہ معاشی طورپرمضبوط علاقہ تھا پاک فوج دہشت گردوں کاصفایا کرکے خوشحال اورترقی یافتہ علاقہ دیں گے اورمیران شاہ جوفاٹا کاتاج تھافخرسے زندگی گذاریں گیاوریہ وقت دور نہیں جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے تاہم وہاں پر بارود اسلحہ ،بارودی سرنگیں اورفیکٹریوں کے صفایا ہوتے ہی انشاء اللہ یہ منصوبہ مکمل ہوگا شمالی وزیرستان کے متاثرین کوہجرت کرکے فائدہ ہواہے کیونکہ ان کی ضروریات کاپوراخیال رکھاجارہاہے اور ان کے بچوں اوراہل خانہ نے نئی زندگی دیکھی ہے کیونکہ انہیں آج وہ سہولتیں مل رہی ہیں جو وہاں میسرنہیں تھی پاک فوج اورسول انتظامیہ نے ملکر تہیہ کررکھاہے شمالی وزیرستان میں نئے اہم پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے اورانہیں ذریعہ معاش بھی مہیاجائے گااورشمالی وزیرستان کی آنے والی نسلیں بہت بہتر دور میں زندگی گذاریں گیاور میرعلی میرانشاہ اپناکھویا مقام واپس حاصل کرلے گاجرگے میں شمالی وزیرستان کے مشران ملک جان فراز ،مولوی گل رمضان ،خلیل الرحمن اورفیاض داؤڑنے متاثرین کودرپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :