باجوڑایجنسی کے پولیٹکل انتظامیہ کی سلارزی قبائل کے ایک زیلی قبیلے کو بم دھماکہ میں ملوث افراد انتظامیہ کی حوالگی کے لیے تین دن کی ڈیڈ لائن

جمعہ 21 نومبر 2014 17:43

خارباجوڑایجنسی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) باجوڑایجنسی کے پولیٹکل انتظامیہ کی سلارزی قبائل کے ایک زیلی قبیلے کو گزشتہ ہفتہ ہونے والے بم دھماکہ جس میں پولیٹکل تحصیلدار سلارزی اور باجوڑ لیویز فورسز کے تین اہلکار جان بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے میں ملوث افراد انتظامیہ کی حوالگی کے لیے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور خبردار کیاہے کہ اگر مقررہ معیاد کے دوران مطلوب افراد حوالے نہیں کئے گئے تو مذکورہ قبیلے کے تمام مراعات ختم کی جائیں گے ۔

اس بات کا فیصلہ باجوڑایجنسی کے انتظامیہ اور سلارزی قبائل کے قبیلے بوڈا خیل کے درمیان ہونے والے ایک جرگہ میں کیا گیا ۔ جرگہ میں بوڈاخیل قبیلے کے قبائلی عمائدین اور امن کمیٹی کے رہنماوں کے علاوہ باجوڑایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ خار سب ڈویژن سہیل احمد خان اور انتظامیہ کے دیگر حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جرگہ میں علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ سہیل احمد خان نے کہاکہ انتظامیہ نے ایجنسی میں امن وامان اور حکومتی عملداری برقرار رکھنے کا مکمل تہیہ کررکھاہے اور اس سلسلے میں تمام اقدامات بروئے کار لائی جارہی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ امن اور حکومتی عملداری ایجنسی کے دیرپا ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے لیے انتہائی لازمی ہے ۔ سہییل احمد خان نے کہاکہ انتظامیہ کے مربوط اقدامات کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہیں اور ایجنسی بھر میں معمولات زندگی بغیر کسی خوف و خطر کے چل رہے ہیں۔

لیکن تحصیل سلارزی کے علاقہ چرگو میں گزشتہ ہفتہ رونما ہونے والے تخریب کاری کے ایک حادثہ جس میں پولیٹکل تحصیلدار سلارزی تحصیل صاحب ذادہ اور لیویز فورسز کے تین اہلکار جان بحق اور دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے تھے انتہائی افسوسناک اور قابل تشویش ہے ۔ انھوں نے عمائدین اور امن کمیٹی کے رہنماوں پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اپنی زمہ داریاں پوری کرکے امان وامان خراب کرنے والے عناصر کی سرگرمیوں پر کھڑی نظر رکھے تاکہ ائندہ کے لیے اس طرح کے واقعا ت رونما نہ ہوں ۔

سہیل احمد خان نے جرگہ کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی زمہ داریوں کا احساس کرکے چر گو کے علاقہ میں گزشتہ ہفتہ ہونے بم دھماکہ جس میں پولیٹکل تحصیلدار صاحب زادہ اور لیویز فورسز کے تین اہلکار شہید ہوگئے تھے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر انتظامیہ کے حوالے کریں ۔ جرگہ میں فیصلہ کیاگیا کہ مذکورہ قبیلے کے افراد بم دھماکہ میں ملوث تخریب کاروں کو تین دن کے اندر اندر انتظامیہ کے حوالے کریں گے جبکہ ناکامی کی صورت میں مذکورہ قبیلے کے تمام مراعات بند کئے جائیں گے ۔

جرگہ میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ بم دھماکہ کے نتیجے میں بند ہونے والے لنک روڈ بدستور بند رہے گا ۔اس موقع پر قبائلی عمائدین اور امن کمیٹی کے رہنماوں نے اسسٹٹ پولیٹکل ایجنٹ کو اپنے علاقوں میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے اور سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا یقین دلایا ۔ جرگہ کے شرکاء نے سہیل احمد خان کو یقین دلایا کہ وہ بم دھماکہ میں ملوث افراد کی انتظامیہ کے حوالگی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔جرگہ کے شرکاء نے اپنی علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد کے خلاف قبائلی روایات کے مطابق سخت کاروائی کرنے کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :