صدر مملکت نے پاک بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری دیا

جمعہ 21 نومبر 2014 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کو نشان امتیاز ملٹری دیا۔ جمعہ کوایڈمرل محمد ذکاء اللہ کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی سادہ اور پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے پاک بحریہ کے سربراہ ک و نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔ اس موقع پر چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ، سرحدی امور کے وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ سمیت اعلٰی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :