سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے سینٹر سید مشاہد حسین کی ملاقات

جمعہ 21 نومبر 2014 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے چیئر مین آرگنائزنگ کمیٹی برائے ایشین پارلیمنٹری اسمبلی سینٹر سید مشاہد حسین نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی جس میں لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں یکم دسمبر تا 3دسمبر 2014منعقد ہونے والے ایشین پارلیمینٹری اسمبلی کے پری لیمینری سیشن سے متعلق گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے مذکورہ سیشن میں پنجاب اسمبلی اور ایشیا کے دیگر 240ممبران شرکت کر رہے ہیں۔