نوابشاہ ، پولیس وین الٹنے سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 16 شدید زخمی

جمعہ 21 نومبر 2014 17:11

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) شاہ پور چاکر کے قریب پولیس وین الٹ گئی، افسوسناک حادثے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شاہ پور چاکر کے قریب پولیس وین تیز رفتاری کے باعث الگ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثے میں 2پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نوابشاہ کے پیپلز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار چھٹی پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔

متعلقہ عنوان :