نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا ائیر ہیڈ کوارٹر ز کادورہ، ایئر چیف سے ملاقات

جمعہ 21 نومبر 2014 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جمعہ کومیجر جنرل نوئل آئی کھوکھر کی سربراہی میں ائیر ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ کیا، سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ داریوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے سیکیورٹی ورکشاپ کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے وفد میں اعلی ملٹری اور سول عہدیداران ، پیشہ ورانہ ماہرین اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لوگ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :