ینگ ڈاکٹرز کا برطرف ڈاکٹروں کی بحالی کیلئے شدید احتجاج،شوکت خانم ہسپتال کا مقامی ہوٹل میں جاری سالانہ سمپوزیم ملتوی
جمعہ 21 نومبر 2014 16:20
لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے شوکت خانم ہسپتال سے برطرف کئے گئے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی اور بحالی کیلئے شدید احتجاج کے باعث شوکت خانم ہسپتال کا مقامی ہوٹل میں جاری سالانہ سمپوزیم ملتوی کر دیاگیا ،ڈاکٹروں کی طرف سے ہوٹل کے اندر داخل ہونے کی کوشش پر ہوٹل انتظامیہ اور تقریب کے منتظمین کی طرف سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ، سکیورٹی گارڈز ‘ پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹروں کے درمیان ہاتھا پائی سے ہوٹل کا احاطہ جنگ کا منظر پیش کرتا رہا ۔
تفصیلات کے مطابق شوکت خانم ہسپتال کی طرف سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں سالانہ سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک ماہ قبل برطرف کئے جانے پراحتجاج کرنے والے ڈاکٹرز اور ینگ ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد ایجرٹن روڈ پر جمع ہو گئی جو بعد ازاں ہوٹل میں داخل ہو گئے اور تقریب کی جگہ پرجانے کی کوشش تاہم ہوٹل اور شوکت خانم ہسپتال کی سکیورٹی نے انہیں اندر جانے سے روکدیا جس کے باعث سکیورٹی گارڈز اور ڈاکٹروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور کشیدگی کا ماحول بن گیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.