ملک سے تونائی کی قلت کا خاتمہ اور ذرائع نقل و حمل کی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ان مقاصد کے حصول کے لیے حالیہ بجٹ میں خطیر فنڈ مختص کیئے گئے، توانائی کی قلت کے خاتمے اور ذرائع نقل و حمل میں بہتر ی لائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی کی وفدسے گفتگو

جمعہ 21 نومبر 2014 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملک سے تونائی کی قلت کا خاتمہ اور ذرائع نقل و حمل کی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ان مقاصد کے حصول کے لیے حالیہ بجٹ میں خطیر فنڈ مختص کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ توانائی کی قلت کے خاتمے اور ذرائع نقل و حمل میں بہتر ی لائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں حویلیاں سے آئے ہوئے عمائدین علاقہ کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ڈپٹی اسپیکر نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 29نومبر کو ہزارہ ڈویثرن کادورہ کر یں گے اور حویلیاں یونیورسٹی کیمپس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور ہزارہ موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے کی تعمیر کے لیے 33ارب روپے کے خطیر فنڈ مختص کیئے گئے ہیں یہ موٹر وے دو مرحلوں میں تعمیر کی جائے گی پہلے مر حلے میں حسن ابدال سے حویلیاں اور دوسرے مرحلے میں حویلیاں سے مانسہرہ شنکیاری تک تعمیر کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے گزشتہ 14سالوں سے ہزارہ ڈویثرن کی پسماندگی کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ہزارہ ڈویثرن کی ترقی اور خوشحالی پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں اور موٹر وے کی تعمیرہزارہ ڈویثر ن کے عوام سے محبت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ہزارہ موٹر وے کے منصوبے کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ موٹر وے کی تعمیر ہزارہ کی عوام کا ایک دیرنہ مطالبہ ہے اس سے نہ صرف ہزارہ ڈویژن کے عوام بلکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام بھی مستفید ہونگے اور دوست ملک چین سے بھی زمینی رابطوں میں بھی مزید بہتر ی آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویثرن کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی حسن سے نوازہ ہے لیکن بہتر ذرائع نقل و حمل نہ ہونے کی وجہ سے ہم علاقے میں موجود سیاحت کے مواقعوں سے پوری طرح مستفید نہیں ہوسکتے۔ انہو ں نے کہا کہ موٹر وے کی تعمیر سے علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہو گا اور ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغازہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے روز گار کے نئے مواقعے میسر ہونگے اور عوام کے میعار زندگی بلند ہو گاڈپٹی اسپیکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ 29نومبر کے جلسے میں ہزارہ ڈویژن کے عوام بھر پور شرکت کر کے میا ں محمد نواز شریف سے اپنی دلی وابستگی کا اظہار کریں گے۔

وفد کے شرکا ء نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔