Live Updates

لوگوں کو تحریک انصاف کے جلسے میں آنے سے روکا جا رہا ہے، سندھ حکومت کی سازش کامیاب نہیں ہو پائے گی، جس نے جلسے میں آنا ہوا وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسے میں پہنچے گا

تحریک انصاف سندھ کے صوبائی صدر نادر اکمل لغاری کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 نومبر 2014 16:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) تحریک انصاف سندھ کے صوبائی صدر نادر اکمل لغاری نے کہا ہے کہ لوگوں کو تحریک انصاف کے جلسے میں آنے سے روکا جا رہا ہے، سندھ حکومت کی سازش کامیاب نہیں ہو پائے گی، جس نے جلسے میں آنا ہوا وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسے میں پہنچے گا۔وہ جمعہ کو تحریک انصاف کے جلسے سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمرام خان قومی ہیرو اور ملک کے سب سے مقبول ترین رہنما ہیں، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جلسے کے لئے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی، لیکن رینجرز ابھی تک جلسے کی سیکورٹی کیلئے نہیں پہنچی، لوگوں کو تحریک انصاف کے جلسے میں آنے سے روکا جا رہا ہے، سندھ حکومت کی سازش کامیاب نہیں ہو پائے گی، جس نے جلسے میں آنا ہوا وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسے میں پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہسندھ حکومت ہوش کے ناخن لے، اس طرح کے اقدامات سے ہمارے جلسے کو ناکام نہیں کیا جا سکتا، سندھ حکومت نے سیکورٹی کے جو وعدے کئے تھے اب ان کو پورا کرئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات