بھارتی فوج کی پانڈو سیکٹر پر فا ئرنگ میں زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

جمعہ 21 نومبر 2014 16:11

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) بھارتی فوج کی پانڈو سیکٹر پر کی جانے والی فا ئرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دریں اثناء مسلح افواج پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب ملنے پر بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائیر لائن کی خلاف ورزی پر سرحدی علاقوں میں بسنے والے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے پانڈو سیکٹر میں ایک بار پھر سیز فائیر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :