قومی اسمبلی کا 24نومبر کو ہونے والا اجلاس اب 8 دسمبر کو بلانے کا فیصلہ

جمعہ 21 نومبر 2014 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کا 24نومبر کو منعقد ہونے والا مجوزہ اجلاس اب 8 دسمبر کو بلانے کا فیصلہ‘ اجلاس قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی بیرون ملک مصروفیات کی وجہ سے موخر کیا جارہا ہے۔ وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے قائد حزب اختلاف سید خورسید شاہ کے غیر ملکی دورے کی طوالت کی وجہ سے قومی اسمبلی کا 16 وں اجلاس اب 24 نومبر کی بجائے 8 دسمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے وزیراعظم کو 17 نومبر کو اجلاس بلانے کی سمری ارسال کی تھی تاہم وزیراعظم نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے غیر ملکی دورے کی وجہ سے سترہ کی بجائے چوبیس نومبر کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب وزارت کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس چوبیس نومبر کو بھی منعقد نہیں ہوگا کیونکہ خورشید شاہ کی بیرون ملک مصروفیات بڑھ جانے کی وجہ سے اب اجلاس آٹھ دسمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :