اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح کے مباحثے سے خطاب

جمعہ 21 نومبر 2014 16:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی ، پرتشدد انتہا پسندی اور ایک دوسرے کے ملک میں جرائم سے عزم کے ساتھ مشترکہ طور نمٹنا چاہئیے۔وہ افغانستان کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح کے مباحثے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کے پاکستان کے دورے اور وزیراعظم نوازشریف سے بات چیت سے دونوں ملکوں کے تعلقات کا نئے سرے سے آغاز ہوا۔مسعود خان نے کہا کہ غیرریاستی عناصر کو پاکستان اور افغانستان کے دوطرفہ تعلقات پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشترکہ سرحد پر سیکورٹی بڑھاتے ہوئے افغانستان کے انتخابی عمل کی حمایت کی۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ تعمیر نو ، سرحدی سیکورٹی ، دفاع ، استعداد کار میں اضافے ، تعلیم ، پارلیمانی وفود کے تبادلوں اورمربوط کوششوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :