ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جانبحق ہونیوالے بچوں کے باعث ڈاکٹر یا دیگر عملہ پر کوئی کرمینل ایکٹ نہیں لگتا ، آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب طارق مسعود

جمعہ 21 نومبر 2014 15:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جانبحق ہونیوالے بچوں کے باعث ڈاکٹر یا دیگر عملہ پر کوئی کرمینل ایکٹ نہیں لگتا بچوں کی ہلاکت قدرتی طور پر ہوئی ہے یہ بات ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب طارق مسعود نے دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کے بعد آئی جی پنجاب کو رپورٹ میں بتائی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قبل آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت پر نوٹس لینے کے بعد ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب طارق مسعود کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹس طلب کی تھیں ڈی آئی جی پنجاب انویسٹی گیشن کی جانب سے دی جانیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں اور عملہ کی کسی قسم کی غفلت نہیں پائی گئی اور نہ ہی ان پر کسی قسم کا کوئی کرمینل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :