پشاور ،نیب کے گیارہ افسران ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات

جمعہ 21 نومبر 2014 15:57

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) نیب کے گیارہ افسران کو گریڈ انیس میں ترقیاں دیکر ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے ۔ دس نومبر کو ہونے والے سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں ان افسران کی ترقیوں کی سفارشات کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

گریڈ اٹھارہ کے جن گیارہ ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گریڈ انیس میں ترقی دینے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیاگیاہے ان میں خیبر پختونخوا میں تعینات اختر علی ، عمران سہیل ، روالپنڈی کے شفقت محمود ، جاوید احمد ، محمد الیاس قمر ، عبدالخالق ، محمد واصف ، ہیڈ کوارٹر میں تعینات محمد رفیق ، رانا محمدعلی ، لاہور میں تعینات رومان ظہیر ، کراچی میں تعینات محمد سلیم احمد شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :