گورنرخیبرپختونخوا کی جا نب سے پشاور دھما کے کی مزمت

جمعہ 21 نومبر 2014 15:56

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان نے پشاور کے نزدیک علاقہ متھرا میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بم کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ گورنر نے کہا ہے کہ انسانیت سوز واقعات ، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف حکومت اور عوام کے پختہ عزم کو کسی طور بھی متزلزل نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مستحکم بنیادوں پر امن و امان کی ہی بدولت وطن عزیز کی ترقی و خو شحالی ممکن ہو سکتی ہے۔ گورنر نے اس ضمن میں سیکورٹی فورسز کے بے لوث جذبے کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ قوم کو اپنے بہادر جوانوں اور افسران پر ہمیشہ فخر رہے گا جو اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ گورنرنے شہید جوان کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقسان صبر و حو صلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے زخمی جوان کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک تمناوٴں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :